مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف ہندوستان کے ترجمان بن چکے ہیں،انہوں نے ملک سے غدار ی کا ارتکاب کیا ہے ۔ آل پاکستان مسلم کی طرف سےجاری کردہ بیان میں سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کا اپنے بیان سے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو ممبئی حملوں کا ذمہ دار قرار دینا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف ملکی سلامتی کےلئے خطرہ بن چکے ہیں،ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔
پاکستان کے سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف ہندوستان کے ترجمان بن چکے ہیں،انہوں نے ملک سے غدار ی کا ارتکاب کیا ہے ۔
News ID 1880715
آپ کا تبصرہ